• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تیز رفتار ٹرک تلے کچل کر موٹرسائیکل سوار ہلاک

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب لنک شاہوانی روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق جمعرات کی شام کو شمس اللہ موٹرسائیکل پر سریاب سے مشرقی بائی پاس جا رہا تھا ۔ جب وہ لنک شاہوانی روڈ پر پہنچا تو ایک تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے میں رکھ دی گئی ۔جبکہ پولیس نے ڈرائیور یار محمد کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔
تازہ ترین