ملتان(سٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان میں صوبائی سیکرٹریٹ جلد کام شروع کردےگا ۔ یہ بات انہوں نے ڈویڑنل انفارمیشن آفس ملتان میں افسروں اور عملےسے تعارفی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کو ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان ڈویژن طاہرمحمود چوہدری نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ملتان کا میڈیا نہایت فعال ہے۔ صحافی کالونی کے مسائل کے حل کے لئے وہ عملی اقدامات کررہے ہیں،صحافیوںکی سہولت کیلئے ایکریڈیشن کارڈ کے اجراء اور تجدید کے اختیارات ملتان آفس کو دلائے جائیں گے ۔اس طرح مرحلہ وار صحافیوں ،شاعروں اور ادیبوں کی مالی معاونت کے اختیارات بھی انفارمیشن آفس ملتان کو دلائے جائیں گے ۔