ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ عبدالقادر شاہین،بابو نفیس انصاری، خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، کامران عبداللہ مڑل، رائو ساجد علی، اے ڈی خان بلوچ، چوہدری یاسین، ریاض رضا، خواجہ عمران، رئیس الدین قریشی، ملک وحیدالحسن بھٹہ جانباز ملک ندیم اختر و رمضان کمبوہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے سو دن میں دودھ کی نہریں بہانے کے دعوے کئے تھے لیکن8ماہ گزر گئے تبدیلی یہ آئی ہے کہ عوام کا مہنگائی و بے روزگاری کے سبب جینا محال ہو چکا ہے،وزیر خزانہ اسد عمر ماہر معاشیات تو ثابت نہ ہو سکے لیکن ماہر معاشی بد امنی، ماہر مہنگائی میں شاید انکا کوئی ثانی نہیں، دریں اثناپیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق نے ضلع کچہری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ ملک کے اندر معاشی بحران سنگین شکل اختیار کر چکا ہے اور ناکام پالیسیوں نے عوام کو اندھیری گلی میں دھکیل دیا ہے۔