• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالحفیظ شیخ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو محکمہ خزانہ، ریونیو اور معاشی امور کے لیے اپنا مشیر مقرر کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جمعہ کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق انکا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس سے قبل وہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں وفاقی وزیر برائے نجکاری اور پیپلز پارٹی کے 2008سے 2013کے دور میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی کابینہ میں بھی وزیرخزانہ و اقتصادی امور کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین