• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتے میں صرف ایک بار سرخ گوشت کے استعمال سے پیٹ کے سرطان میں20فیصد اضافہ

لندن (جنگ نیوز) ہفتے میں صرف ایک بار سرخ گوشت کھانے سے پیٹ کے سرطان کے خطرے میں20فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق یہ بات آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسٹڈی میں کہی گئی ہے۔ اسٹڈی کے لئے5لاکھ برطانوی مردوں اور عورتوں پر ریسرچ کی گئی اور اس سے پتہ چلا کہ سور کے گوشت کا اعتدال سے استعمال کا تعلق بھی بیماری پیدا کرنے کے بڑے خطرے کا حامل ہے اور سائنس دانوں نے اسٹڈی کی روشنی میں سرخ اور پروسیسڈ گوشت کے ہفتے میں دوبار استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ پیٹ کا سرطان برطانیہ میں سرطان کی سب سے عام بیماری ہے اور ہر سال تقریباً23ہزار افراد کے سرطان کی تشخیص کی جاتی ہے اور طویل عرصے سے اس کا تعلق سرخ گوشت کے خاص طور پر پروسیسڈ قسم کے زیادہ استعمال سے ہے۔ بہرحال نئی ریسرچ میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ایسے کھانوں کا اعتدال کے ساتھ استعمال بھی بیماری کے لئے نمایاں اثر کا حامل ہے۔ نئی اسٹڈی کے لئے جو انٹر نیشنل جرنل آف ایپی ڈیمیولوجی میں شائع ہوئی ہے ماہرین نے5اعشاریہ7سال تک40تا69 سال کے4لاکھ75ہزار581افراد کے کوائف پر ریسرچ کی، اس عرصے کے دوران2ہزار6سو9افراد کو پیٹ کا سرطان ہوا۔ نئی اسٹڈی سے پتہ چلا کہ روزانہ76گرام سرخ گوشت استعمال کرنے والوں کو21گرام استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں پیٹ کے سرطان کا20فیصد زائد خطرے کا سامنا رہا۔ محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ گوشت پروٹین، وٹامنز اور معدنیات کا اچھا ذریعہ ہے تاہم وٹامنز اور معدنیات کا اچھا ذریعہ ہے۔ تاہم لوگوں کو روزانہ70گرام استعمال کرنا چاہئے۔
تازہ ترین