راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) حکومت پنجاب کے سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل و ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے گریڈ 20کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق احمد کو بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز راولپنڈی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر محمود کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جبکہ ڈاکٹر فرزانہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی کا ایم ایس تعینات کیا گیاہے۔