• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاستا اٹلی کی ایک لذیذ اور مزیدار ڈش ہے۔یہ باقی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یکساں مقبول ہو چکا ہے۔ہمارے ہاںپاستا سے تیار کردہ مختلف پکوان بہت پسند کیے جا رہے ہیں۔ مزیدار پاستا کھانے والوں کے منہ کا ذائقہ بدل دیتا ہے۔ مختلف سیلڈ،فش پاستا، چکن پاستا،بیف پاستا،چیز پاستا اور بہت سے پکوان میں پاستا استعمال کیا جاتا ہے۔ لذیذ پاستا کی چند تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

بیف پاستا ود ویجی ٹیبل

اجزاء۔

پاستا۔ ایک پیکٹ

پھول گوبھی۔ ایک چوتھائی

تیل۔ چار کھانے کے چمچ

لہسن کے جوئے۔ تین عدد (باریک کٹا)

بیف انڈرکٹ ۔دو سو پچاس گرام (سلائس میں کٹا ہوا)

ٹماٹر۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

شملہ مرچ۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

گاجر ۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

پیاز ۔ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)

چلی گارلک سوس۔ ایک چوتھائی کپ

نمک۔ حسب ذائقہ

اوریگانو۔ آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ حسب ضرورت

کریم چیز۔ تین کھانےکے چمچ

ترکیب۔

ایک برتن میں پانی گرم کرکے پاستا شامل کریں، اُبال آجائے تو پاستا چھلنی میں نکال کر الگ رکھ دیں۔

الگ سے پھول گوبھی کو بھی ہلکا سا اُبال لیں۔

کڑاہی میں تیل گرم کریں، اس میں لہسن ڈال کے گولڈن فرائی کرلیں۔

اس کے بعد بیف شامل کریں اور اتنا بھونیں کہ بیف کا رنگ تبدیل ہو جائے۔

اب باریک کٹی تمام سبزیاں شامل کر دیں۔

سبزیاں نرم ہو جائیں تو چلی گارلک سوس، نمک، اوریگانو اور کالی مرچ شامل کر دیں۔

اسے تین سے چار منٹ تک اسٹر فرائی کریں۔

آخر میں اُبلا ہوا پاستا، اُبلی پھول گوبھی اور کریم چیز شامل کرکے ہلکا سا دم دیں۔

بیف پاستا ود ویجی ٹیبل سرو کرنے کیلئے تیار ہے۔

پاستا شیل ود مشروم سوس

اجزاء۔

پاستا۔ 300گرام

بٹن مشروم۔ 227گرام

مارجرین یا مکھن۔2کھانے کے چمچ

میدہ۔ 1کھانے کا چمچ

دودھ 1کپ

نمک اور کالی مرچ پاؤڈر۔حسب ِ ضرورت

اجوائن۔ حسب ِ ضرورت

مٹر۔ حسب ِ ضرورت

ترکیب۔

مشروم دھوکر چوپ کرلیں۔ ایک پین میں مکھن یا مارجرین پگھلا لیں۔ اس میں مشروم ڈال کر 5منٹ فرائی کریں۔وقفے وقفے سے چمچ چلاتے رہیں۔ میدہ ڈال کر مزید 1منٹ تک فرائی کریں۔ اس کوچولہے سے اتار کر اس میں دودھ شامل کر دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتی رہیں اور 3منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ پاستا کو نمک ملے پانی میں ابال لیں اور نرم ہونے پر اتار کرپانی نتھار لیں۔ سرونگ ڈش میں ڈال کر اوپرسے مشروم سوس ڈال دیں۔اجوائن اور ابلے ہوئے مٹر سے گارنشنگ کرکے سرو کریں۔

چکن شارٹ پاستا ود کالی فلاور

اجزاء۔

چکن بریسٹ۔ دو عدد ﴿اُبلے ہوئے

تیز پتا۔ ایک عدد

پھول گوبھی ۔آدھی ﴿اُبلی ہوئی

دودھ ۔آدھا لیٹر

پارسلے۔ ایک چوتھائی گٹھی ﴿کٹے ہوئے

پارمیزان چیز۔ پچاس گرام

پاستا ۔آدھا پیکٹ ﴿اُبلا ہوا

اوریگانو۔ ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

مکھن۔ تین کھانے کے چمچ

تیل ۔دو کھانے کے چمچ

میدہ ۔چار سے پانچ کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

پہلے پین میں مکھن اور تیل کو گرم کرکے میدہ بھونیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب پارسلے اور پھول گوبھی کو اُبال کر ایک طرف رکھ دیں۔

الگ کڑاہی میں دودھ اور تیز پتا کو گرم کرکے بھنے ہوئے میدے سے گاڑھا کرلیں۔

اب اس میں اوریگانو، ابلے ہوئے پارسلے، نمک، پسی کالی مرچ اورپارمیزان چیز ڈال کر مکس کریں اور گاڑھا کرلیں۔

پھر اس میں اُبلی ہوئی پھول گوبھی، کیوب میں کٹی چکن اور اُبلا پاستا ڈال کر مکس کرلیں۔

چکن شارٹ پاستا ود کالی فلاور سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔

فش پینی پاستاود چیز

اجزاء۔

فش فلے ۔تین سو گرام

پینی پاستا۔ آدھا پیکٹ

تیل۔ تین کھانے کے چمچ

لہسن کے جوئے تین عدد (باریک کٹے ہوئے)

پارسلے۔ ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹے ہوئے)

شملہ مرچ۔ ایک عدد

نمک ۔حسب ذائقہ

کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

موزریلا چیز ۔ایک پیکٹ

فریش کریم۔ ایک چوتھائی کپ

ترکیب۔

پہلے فش فلے کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اب پینی پاستا کو اُبال کر ایک طرف رکھ دیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر تھوڑا سا رنگ آنے تک پکائیں۔

اس میں فش شامل کرکے اتنا پکائیں کہ اس کا کچا پن دور ہو جائے۔

اب اس میں پارسلے، شملہ مرچ، نمک، کالی مرچ اور پاستا شامل کرکے خوب اچھی طرح مکس کریں۔

آخر میں اس میں موزریلا چیز اور کریم شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مکس کریں اور گرم گرم نکال کر سرو کریں۔

کریمی پاستا ود چکن اینڈ سپنچ

اجزاء۔

پاستا ۔آدھا پیکٹ

پالک ۔ایک گٹھی

چکن بریسٹ۔ دو عدد

ٹماٹر ۔دو عدد

لہسن کے جوئے۔ چار عدد

پارسلے ۔ایک چوتھائی گٹھی ﴿باریک کٹے ہوئے

فریش کریم۔آدھی پیالی

موزریلا چیز ۔آدھا پیکٹ

کالی مرچ ۔ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی

دار چینی ۔آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی

تیل۔ تین کھانے کے چمچ

نمک ۔حسب ذائقہ

ترکیب۔

پہلے پاستا کو اُبال کر نرم کرلیں۔

پھر پالک کو باریک کاٹ کر اُبال لیں۔

اب چکن بریسٹ کےسلائس کریں۔

اس کے بعد پین میں تیل گرم کرکے باریک کٹے لہسن کے جوئے براؤن کرلیں۔

پھر اس میں چکن سلائس شامل کرکے اتنا پکائیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے اور نرم ہوجائے۔

اب اس میں باریک کٹے ٹماٹر، باریک کٹے پارسلے اور اُبلا ہوا پاستا ڈال کر ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ تک مکس کریں۔

جب وہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو اس میں فریش کریم، نمک، پسی دار چینی اور کٹی کالی مرچ شامل کرکے تین سے چار منٹ تک تیز آنچ پر اچھی طرح بھونیں۔

آخر میں اُبلی پالک ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک مکس کرکے سرو کریں۔

ہنی چلی پاستا

اجزاء۔

مرغی کا قیمہ۔ آدھا کلو

لوبیا۔ ایک پیالی (اُبلا ہوا)

روٹینی پاستا۔ پانچ سو گرام (اُبلا ہوا)

پارسلے۔ آدھی گڈی (کٹا ہوا)

چلی گارلک سوس ۔آدھی پیالی

لہسن ۔ایک کھانے کا چمچ (کُٹا ہوا)

اوریگانو ۔آدھا چائے کا چمچ

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

تھائی چلی پیسٹ۔ دو کھانے کے چمچ

سویا سوس۔ دو کھانے کے چمچ

سرکہ ۔دو کھانے کے چمچ

شہد ۔چار کھانے کے چمچ

نمک ۔آدھا چائے کا چمچ

تیل ۔آدھی پیالی

ترکیب۔

دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن سنہری کریں۔

اس میں قیمہ ڈال کر تیز آنچ پر بُھونیں اور پھر آنچ ہلکی کریں۔

اس میں لوبیا، تھائی چلی پیسٹ، کالی مرچ، چلی گارلک سوس، سویا سوس، شہد، نمک، سرکہ، اوریگانو اور پاستا ڈال کر ملائیں اور پھر دم پر رکھ دیں۔

مزیدار پاستاکو ڈش میں نکالیں اورپارسلے سے گارنش کرکے پیش کریں۔

چکن پاستا بلوگینیز

اجزاء۔

زیتون کا تیل۔ دو کھانے کے چمچ

پارسلے۔ دو کھانے کے چمچ

لہسن ۔ ایک کھانے کا چمچ

پارمیزان چیز۔ ایک کھانے کا چمچ

پسی کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ

کٹی لال مرچ ۔ ایک چائے کا چمچ

بیزل ۔ایک چائے کا چمچ

تھائم ۔ ایک چائے کا چمچ

چکن کا قیمہ۔ 500 گرام

پینی پاستا ۔ 500 گرام

نمک۔ حسب ذائقہ

پیاز۔ آدھا کپ

گاجر ۔آدھا کپ

سیلری ۔ آدھا کپ

ٹماٹر کا پیسٹ ۔آدھا کپ

ٹماٹر پیوری ۔ دو کپ

ترکیب۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز،گاجر، سیلری اور لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں-

جب سبزیاں نرم ہوجائیں تو اس میں چکن کا قیمہ شامل کر کے آٹھ سے دس منٹ تک پکنے دیں-

اب اس میں ٹماٹو پیوری، ٹماٹو پیسٹ،بیزل، تھائم، نمک،پارمیزان چیز اور کالی مرچیں ڈال کر ہلکی آنچ کر کے مزید 15منٹ تک پکائیں-

آخر میں پارسلے سے گارنش کر کے سرو کر دیں۔

ون پوٹ باربی کیو چکن پاستا

اجزاء۔

بون لیس چکن۔آدھا کلو

باربی کیو سوس۔چار کھانے کے چمچ

سوسیج ۔ایک عدد

پیاز۔ایک عدد

لہسن۔دو عدد

ٹماٹر۔دو عدد

دودھ۔آدھا کپ

چکن کا شوربہ۔دو کپ

کٹی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ایک چائے کا چمچ

چیڈر چیز۔آدھا کپ

خشک پارسلے۔ایک کھانے کا چمچ

مکھن۔دو کھانے کے چمچ

پاستا۔تین کپ

ترکیب۔

ایک پین میں مکھن گرم کرکے پیاز اور لہسن شامل کریں اور چکن کیوبز شامل کرکے اسٹر کریں۔

پھر ٹماٹر، باربی کیو سوس، چکن کا شوربہ، نمک اور دودھ شامل کرکے دس منٹ تک پکائیں پھر سوسیج اور پاستا شامل کرکے اسٹر کریں۔

اب چیڈر چیز اور پارسلے شامل کرکے پانچ منٹ پکائیں اور کٹی لال مرچ شامل کرکے گرم گرم سرو کریں۔

تازہ ترین