• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز کنونشن آزادی کشمیر کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، پرویز چوہدری


ں سےنیو کاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے سابق سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے زیراہتمام30اپریل کو بریڈ فورڈ میں منعقد ہونے والا ورکرز کنونشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آزادی کشمیر کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں اور شہادت کے بعد تحریک اپنے نقط عروج پر پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر، آزاد کشمیر کے ہر ضلع میں ورکرز کنونشن کرکے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کررہے ہیں۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جب مقبوضہ کشمیر میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے جارہے تھے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی پورے عروج پر تھی، آپ ان حالات میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے یکجہتی کا عملی اظہار کرنے کے لئے مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، یہ وہ تڑپ تھی، یہ وہ جذبات تھے جو ایک سچے کشمیری کے ہی ہوسکتے ہیں، آپ آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے حکومتی منصب کے بجائے کشمیریوں کے بنیادی مسئلہ حق خودارادیت کو اہمیت دی۔ 30اپریل بریڈ فورڈ کا ورکرز کنونشن تحریک آزادی کشمیر کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر پرویز چوہدری نے نارتھ آف انگلینڈ کے سابق عہدیداروں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے30اپریل کو بریڈ فورڈ میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے اس کو کامیاب اور تاریخ ساز بنادیں۔
تازہ ترین