• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدرسہ جامعہ خدیجتہ الکبریٰ ؓ مسان چوک کیماڑی میں طالبات کی ختم قرآن کے موقع عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں جے یو آئی ضلع جنوبی کے امیرقاضی فخرالحسن،مولانا محمدبلال،جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے استادالحدیث مولانا فضل قیوم،مفتی امانت اللہ، مولانامحمدثاقب حقانی،محمد طاہر حنفی، علماء اورمعززین علاقہ،طلباءوطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی فخرالحسن،مولانا محمدبلال اورمولانا فضل قیوم نے کہا کہ بنیادی دینی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کرنامسلمانوں پر لازم ہے،بنیادی دینی تعلیم بچوں کی دوا اور غذا کی طرح ضروری ہے۔
تازہ ترین