• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم بنائو کے بجائے بگاڑ کا سبب بنتی ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ تعلیم اور تربیت لازم و ملزوم ہیں جبکہ اعلیٰ اخلاقی تربیت کے بغیر تعلیم بناؤ کے بجائے بگاڑ کا سبب بنتی ہے ہمیں نئی نسل کی تربیت ایسے خطوط پر کرنی ہوگی جس سے تیار ہونے والا اچھا طالب علم، مثالی عالم، بہترین حافظ بننے کے ساتھ اچھا داعی اور مسلمان بھی ہو اورمعاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حیائی و فحاشی کی روک تھام کے لیے جدوجہد کرسکے، جامعۃ الامام نعمان بن ثابت ؒ اس حوالے سے نمایاں ہے کہ یہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ عمدہ تربیت کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ میں ’’تقریب سعید ‘‘تکمیل حفظ قرآن و تقسیم و انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، سید احمد، مولانا عبد الوحید اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر جامعۃ الاخوان میں شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالرؤف، محمد احمد قاری، مولانا فیصل عادل، مدثر حسین انصاری ، مولانا فیصل عادل، مولانا فضل احد حنیف، عرفان عادل، امین الدین دانش و دیگر بھی موجود تھے، تقریب میں حفاظ کرام طلباء اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور میڈلز بھی تقسیم کیے گئے، حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن مجید سینوں میں محفوظ کرنے کی سعاد ت حاصل کرنے والے طلباء مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد اوراتفاق پیدا کر کے ملک و قوم کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
تازہ ترین