• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت آئندہ سال ترکی سے پاکستان کو منتقل ہو جائے گی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت آئندہ سال ترکی سے پاکستان کو منتقل ہوجائے گی۔ پاکستان اور ترک فوکل پرسنز نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (اے پی اے) کے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کرنے کےلئے کلیدی امور طے کرلئے، یہ ملاقات روس کے شہر ناریان میں ہوئی جہاں اے پی اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ہورہا ہے۔ پاکستانی وفد میں سینیٹر پرویز رشید، سینیٹر روبینہ خالد اور سینٹ کے سیکرٹری جنرل امجد پرویز ملک شامل ہیں۔ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی سے متعلق ترک فوکل گروپ کی سربراہ اورترک پارلیمنٹ کی رکن عاصمہ اردگان کی سیکرٹری جنرل سینٹ امجد پرویز ملک سے ملاقات میں اے پی اے کو موثر فورم بنانے پر بات چیت ہوئی۔سیکرٹری جنرل سینٹ نے بتایا کہ چیئرمین سینٹ جو آئندہ برس اے پی اے کی سربراہی سنبھالیں گے اے پی اے کو ایشیائی پارلیمنٹ میں منتقل کرنے اور اسے خطے کا بڑا پارلیمانی ادارہ بنانے کے وژن پر سنجیدہ ہیں۔ اس مقصد کےلئے انہوں نے ترکی اور ایرانی سپیکرز کو خطوط بھی لکھے ہیں۔انہوں نے اے پی اے کے اصلاحاتی ایجنڈے کو بھی سراہا، آئندہ اجلاس عراق میں ہوگا۔فوکل پرسنز گروپ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید اور سینیٹر روبینہ خالد بھی موجود تھیں بعد میں انہوں نے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا۔

تازہ ترین