• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی بندش، نصرت بھٹو کالونی کے مکینوں نے پمپنگ اسٹیشن بند کرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں پانی کی قلت پر شہری سڑکوں پر آ گئےنصرت بھٹو کالونی کے مکینوں نے پانی نہ ملنے پراتوار کو احتجاجا سخی حسن پمپنگ اسٹیشن بند کرادیاجس سےمختلف علاقوں کو جاری پانی کی فراہمی معطل ہوگئی احتجاج کے باعث مین سڑک پر ٹریفک بند ہو گیانصرت بھٹو کالونی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں طویل عرصے سے واٹر بورڈ پانی سپلائی نہیں کر رہا واٹر بورڈ کے عملے کی غفلت و لاپروائی کے باعث نارتھ ناظم آباد،سخی حسن چورنگی ،جے بلاک، واٹر بورڈ کالونی و دیگر علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل ہے واٹر بورڈ کے والو مین کی غفلت کے باعث سخی حسن چورنگی پروال کا چیمبر چوری ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی مکمل طور پر رک گئی ہےواٹر بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ نصرت بھٹو کالونی کے افراد ہر ہفتہ زبرستی واٹربورڈ کی پمپنگ بند کرادیتے ہیں جس سےنارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاک اور دیگر علاقے شدید متاثر ہوتے ہیںبار بار مداخلت سے فراہمی آب کا نظام بری طرح متاثر ہورہا ہےایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے ڈپٹی کمشنر وسطی سے رابطہ کرکے کہا کہ پمپنگ جاری رکھنے عملے اور مشینری کے تحفظ کیلے پولیس اور رینجرز بھیجی جائےترجمان نے مزید کہا کہ نصرت بھٹو کالونی سے واٹربورڈ کی ریکوری صفر ہےبلوں کی عدم ادائیگی کے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واٹربورڈ مکینوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
تازہ ترین