• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد


چین کے صوبے شانڈونگ کے شہر Weifangمیں36ویں سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس میلے میں شرکت کے لیے چین کے کئی علاقوں سمیت مختلف ممالک سے پتنگ بازٹیموں اور انفرادی حیثیت میں پتنگ باز Weifangپہنچے۔

3روز تک جاری رہنے والے بین الاقوامی پتنگ میلے میں اس سال ہزاروں منفر انداز اور ڈیزائن کی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظرآئیں۔

میزبان ملک چین سمیت ترکی،جاپان،لبنان اور فرانس سمیت مختلف ممالک کی کئی ٹیموں کے درمیان پتنگ اڑانے کی چمپئن شپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔

1984سے شروع ہونے والا یہ میلہ تین دہائیوں سے باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی اس پتنگ میلے کو دیکھنے ہزاروں مقامی افراداور سیاحوں نے بھی چین کارُخ کیا۔

تازہ ترین