لاہور(نمائندہ جنگ)نیب لاہور نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا۔نیب نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو اثاثہ جات کیس میں پیر کی سہ پہر 3 بجے طلب کررکھا تھا، تاہم نیب ٹیم نے اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو دوبارہ طلبی سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائیگا۔