• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نے سلمان خان کی تعریف میں کیا کہا؟

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر دیکھنے کے بعد اُن کی تعریف کے پل باندھ دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم بھارت کاٹریلردیکھنے کے بعد سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا بات ہے بھائی، بہت خوب ۔‘


دبنگ خان نے کنگ خان کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ’پکچر (picture) ابھی باقی ہے۔‘

شاہ رخ خان کے علاوہ دیگر بالی ووڈ اداکاروںنے بھی جن میں اداکارہ پریتی زنٹا اور انیل کپور شامل ہیں انہوں نے سلمان خان کی فلم بھارت کے ٹریلر کو بے حد سراہا ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پریتی زنٹا نے اپنے ٹوئٹ میں فلم ’بھارت‘ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’واہ! اسے کہتے ہیں پکچر کا ٹریلر ،ٹریلر منفرد ہے آپ سب بھی دیکھیں۔‘


واضح رہے دبنگ خان کی نئی آنے والی فلم بھارت کے ٹریلر نے نے بہت کم وقت میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔

کبیر خان کی ہدایت میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف، دیشا پٹانی، سنیل گروور اور نورا فتحی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم ’بھارت‘ رواں سال جون کے مہینے میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین