• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی کی خریداری میں کرپشن،نیب کو شواہد نہیں ملے،انکوائری بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو نیب حکام نے حب ریور روڈ پر 4ایکڑ زمین کی خریداری میں کرپشن انکوائری بند کرنے سے متعلق تحریری جواب جمع کرادیا، نیب ملزمان کو کال اپ نوٹس جاری کرنے کےباوجود شواہد اکٹھے کرنے میں ناکام ہوگئی، ڈائریکٹر نیب نے ملزم فیض اور شاہ محمد کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے سے متعلق تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کردیا،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ وہی ملزم ہیں جو کیس کا سامنا کرنے دبئی سے پاکستان آئے تھے، نیب بتائے تو سہی کہ انہوں نے کیا گناہ کیا ہے؟ ڈائریکٹر نیب نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تفتیش میں شواہد سامنے نہیں آئے،چیف جسٹس نے استفسار کیا ملزمان کو کب کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا؟ ڈائریکٹر نیب نے بتایا کہ کال اپ نوٹس جاری کرنے کے حوالے سے علم نہیں، چیف جسٹس نے ریماکس دیئے نیب والے نہیں بتائیں گے تو کیا ہم فرشتوں سے جا کر پوچھیں،لکھ کردیں ملزمان نیب کو مطلوب ہیں یا نہیں، ملزمان کےخلاف انکوائری بند کررہے ہیں، نیب ڈائریکٹر نے لکھ کردے دیا۔
تازہ ترین