• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پیرس کنونشن کو کامیاب بنایا جائے، پی ٹی آئی فرانس


پیرس (رضا چوہدری) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی جانب سے28اپریل کو پیرس میں ہونے والے یورپین کنونشن کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت میاں ذوالفقار احمد جتالہ منعقد ہوا، جس میں کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام پہلوئوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اور مختلف امور کو نمٹانے کے لئے کمیٹیوں سمیت دیگر ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا اور کنونشن کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ عندلیب عباس کے استقبال کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر تمام کارکنان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اٹھائیس اپریل کو ہونے والے کنونشن میں نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے بلکہ اتحاد و اتفاق سے تحریک انصاف کو یورپ میں مزید مضبوط بنانا ہے۔ اجلاس میں صدر پی ٹی آئی فرانس کے علاوہ نائب صدر افضال ڈھل، چیف آرگنائزر یاسر قدیر، گلزار لنگڑیال، شیخ نعمت اللہ، ابوبکر گوندل، مبارک جدون، فضل مغل، انعام اللہ، خرم رانجھا، ناصرہ فاروقی، نیناں خان، شاہدہ امجد، چوہدری مقصود، سحافت خان و دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین