• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا میں بم دھماکے انتہائی افسوسناک ہیں، حاجی محمد صدیق

لندن (جنگ نیوز)ممتاز سماجی شخصیت اور دی ماسک اینڈ اسلامک سنٹر برینٹ کے چیئرمین حاجی چوہدری محمد صدیق نے سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم دھماکوں میں تین سو سے زائد افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں ایک اسلامی شدت پسند گروپ کا نام لیا جارہا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ ہمارا مذہب تو امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے البتہ چند افراد اپنے مذموم مقاصد کیلئے لوگوں کو بہکا کر ایسے کاموں کیلئے تیار کرتے ہیں اور پوری امت مسلمہ کیلئے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہماری تمام ہمدردیاں لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دھماکوں میں ملوث افراد کو تلاش کرکے نشان عبرت بنائے۔
تازہ ترین