• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ ہر روز حکومت کے نئے لطیفوں کے انتظار میں رہتے ہیں،سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ایک تماشا بن گئی ہے اور لوگ ہر روز حکومت کے نئے لطیفوں کے انتظار میں رہتے ہیں ۔ اگر یہ وزیر نااہل تھے تو نئے محکمے ان کے حوالے کیوں کیے گئے ۔ حکومتی پارٹی خود ہی اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہی ہے اور ناکامی کا ملبہ وزیروں پر ڈال رہی ہے ۔ حکومت کا سنجیدہ نہ ہونا افسوسناک ہے ۔منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ نئے وزیر خزانہ اگر پرانی قیمتیں بحال کر دیتے تو اب تک عوام ان کے گیت گار ہے ہوتے مگر انہوں نے چھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان کر کے عوام کے اوسان خطا کر دیئے ہیں یہ ناقابل برداشت ہے اور عوام انہیں مسترد کرتے ہیں ۔
تازہ ترین