• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی نے 17ارب 20کروڑ روپے کے 2منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 17ارب20کروڑ24لاکھ روپے مالیت کے دو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات خسروبختیار کی زیر صدارت ہوا، حکومت خیبر پختونخوا کے 17ارب روپے مالیت کے ماس میڈیا سے متعلق خیبر پختونخوا میں سیاحت کے ترقیاتی پروجیکٹ کی منظوری دے دی گئی اور اس کو توثیق کےلیے ایکنک بھیج دیا گیا ، اس منصوبے سے خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ ملے گااور صوبے میں روزگار میں اضافے ، غربت اور بے روزگار میں کمی ہوگی ، منصوبے کے تحت سڑکوں اور سیاحوں سے متعلق انفراسٹرکچر کو تعمیر کیا جائیگا ، وزارت آبی وسائل کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے جس کے تحت سندھ کے ضلع گھو ٹکی میں قادر پور لوپ بند کے ساتھ سات سے آٹھ میل طویل پتھروں کی دیوار لگائی جائے گی۔
تازہ ترین