• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان ڈیلویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرٹینڈنٹ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری

پشاور(نیوز رپورٹر) احتساب عدالت کے جج اشتیاق احمد خان نے ایک کروڑ 50لاکھ 74ہزار روپے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے الزام میں ملوث مردان ڈیلویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرٹینڈنٹ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے احکامات جاری کردیئے ۔ نیب کے مطابق مردان ڈیلویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرٹینڈنٹ امتیاز احمد پر الزام تھا کہ ملزم نے دوران ملازمت اپنے آمدن سے زائد اثاثے بنائے تھے جس میں منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سمیت بنک کے ایک کروڑروپے کی ٹرانزیکشن بھی شامل تھی جس کے خلاف نیب نے تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں 2016میں دائر کیا تھا ، گزشتہ روز ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے اور ملزم کے خلاف جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمے سے باعزت بری کردیا۔
تازہ ترین