• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد ضیاء کا اسحاق ڈار کے خلاف بیان قلم بند

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بیان قلم بند کرا دیا۔

واجد ضیاء نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کا بیان قلم بند کیا، جے آئی ٹی کو معلوم ہوا کہ اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 92 گنا اضافہ ہوا، اثاثوں میں اضافہ 1991ء سے لے کر 2008ء کے درمیان ہوا۔

واجد ضیاء نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اسحاق ڈار اپنے اثاثوں میں 92 گنا اضافے کی وضاحت نہیں دے سکے، پیسے بچانے کے لیے ہجویری مضاربہ کے نام سے بھی اکاؤنٹس کھولے گئے، ملزم نعیم احمد ہجویری مضاربہ کا ملازم رہا ہے۔

واجد ضیا کا بیان مکمل ہوگیا جس پر جرح آئندہ سماعت پر ہوگی، احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو زائد اثاثہ کیس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین