• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہوسکتا ہے پی ٹی آئی میں بغاوت ہوجائے‘

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نےکہا ہے کہ ہوسکتا ہے تحریک انصاف میں بغاوت ہوجائے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ترجمان بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان سے استفسار کیا کہ وہ بتائیں کہ حفیظ شیخ سے ان کی ملاقات کب ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکنو کریٹ کی حکومت آگئی ہے،پی ٹی آئی حکومت میں اب ایسے لوگ آگئے ہیں، جن سے عمران خان آج تک ملے ہی نہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے کہا تھا کہ میں پارلیمنٹ میں باقاعدگی سے آئوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 8 ماہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے،قوم کو کیوں نہیں بتایا جارہا کہ آئی ایم ایف سے کیا معاہدہ ہو رہا ہے۔

پی پی سینیٹر نے کہا کہ کچھ مسائل نے شدت سے اس ملک کے معاملات کو جکڑ رکھا ہے،آنے سے پہلے اعجاز شاہ نے کہا کہ عوام کی چھترول ہوگی،آج پی ٹی آئی چیئرمین ایک اجتماع میں کچھ باتیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں، عمران خان صاحب اگرآپ میں ہمت ہے تو قومی اسمبلی میں آکربات کریں۔

تازہ ترین