• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں 21افراد ہلاک

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 21افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24گھنٹے کے دوران میری لینڈ، فلوریڈا، لوئیزیانا، اوھایو ایلینوائے ٹکساس، پینسلوانیا اور میسا چوسٹس سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 63 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم21افراد ہلاک اور40زخمی ہوئے ہیں۔ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔امریکہ کے سابق صدر اوباما نے ہتھیار رکھنے کی شرائط کو قدرے سخت کرنے کیلئے قانون منظور کرانے کی کوشش کی تھی تاہم اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث وہ اپنی کوششوں میں کامیاب نہ ہو سکے ۔
تازہ ترین