• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز چوکی پر حملہ و دیگر سنگین جرائم، چار ملزمان کو سزائیں

جمعرات 25 اپریل 2019 کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 13 نے پاکستان رینجرز سندھ کی پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پیش کیے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں دو مقدمات میں 4 ملزمان سیداحمد سلمان عرف ایس پی، محمد عبیداللہ صدیقی عرف حبیب کالا، کامران عرف کمو اور سلیمان عرف امیہ کو درج ذیل سزائیں سنائیں۔

ملزم سیداحمد سلمان عرف ایس پی، کو(۱) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی کراسنگ پر حملہ کرنے ، رینجرز جوانوں کو زخمی کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 14 سال، 10 سال،5 سال قید با مشقت اور1 لاکھ50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

جبکہ دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی ڈھائی نمبرپر حملہ کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 14 سال، 10 سال قید با مشقت اور1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

ملزم محمد عبید اللہ صدیقی عرف حبیب کالا، کو(۱) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی کراسنگ پر حملہ کرنے ، رینجرز جوانوں کو زخمی کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 14 سال، 10 سال،10 سال ،5 سال قید با مشقت اور2 لاکھ50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

اسکے علاوہ (۲) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی ڈھائی نمبرپر حملہ کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 14 سال، 10 سال ، 5 سال قید با مشقت اور1 لاکھ50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم کامران عرف کمو، کو(۱) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی کراسنگ پر حملہ کرنے ، رینجرز جوانوں کو زخمی کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 10 سال،10 سال، 5 سال،5 سال قید با مشقت اور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

جبکہ (۲) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی ڈھائی نمبرپر حملہ کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 10 سال، 5سال قید با مشقت اور1 لاکھ50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم سلیمان عرف امیہ، کو(۱) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی کراسنگ پر حملہ کرنے ، رینجرز جوانوں کو زخمی کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 10 سال،10 سال، 5 سال قید با مشقت اور2 لاکھ50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

جبکہ(۲) دھماکہ خیز مواد رکھنے، رینجرز چوکی کورنگی ڈھائی نمبرپر حملہ کرنے اور پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کا جُرم ثابت ہونے پر بالترتیب 10 سال، 5سال قید با مشقت اور1 لاکھ50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ چاروں ملزمان سیداحمد سلمان عرف ایس پی، محمد عبیداللہ صدیقی عرف حبیب کالا، کامران عرف کمو اور سلیمان عرف امیہ نے 18 مارچ 2016 کو کورنگی کراسنگ میں رینجرز چوکی پر کریکر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں رینجرز کے تین جوان زخمی ہوئے تھے۔

جبکہ 21 مارچ2016 کو کورنگی ڈھائی نمبر پر رینجرز چوکی پرکریکر حملہ کیا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے ملزمان سیداحمد سلمان عرف ایس پی اورمحمد عبیداللہ صدیقی عرف حبیب کالا ، کوشاہ فیصل کالونی نمبر5 کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کامران عرف کمو اور سلیمان عرف امیہ کوشاہ فیصل کالونی نمبر 4 کے علاقے سے گرفتار کیاتھا ۔

دریں اثنا پاکستان رینجرز نےعوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

تازہ ترین