• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر ،متھرا میں نقدی چھیننے کی وارداتیں، ایک ماہ بعد مقدمہ درج

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بڈ ھ بیر اور متھرا کی حدود میں چوری کی 2وارداتوں میں ہزاروں روپے چھین لئے گئے پولیس نے ایک ماہ کے بعد مقدمہ درج کر لیا ۔کفایت علی خان سکنہ شہاب خیل نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ دنوں وہ اپنے گھرکے قریب موجود تھا کہ اس دوران زاہد اللہ ٗارشد پسران عبدالقیوم اور عبدالقیوم آئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر اس سے 20ہزار روپے چھین لئے اورفرار ہو گئے ملزموں کے ساتھ اس کاجائیداد کا تنازعہ چلا آرہاہے ملزمان اس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جائیداد میں اپنا حصہ مت مانگو پولیس نے ایک ماہ کے بعد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ادھرتھانہ متھرا کی حدود میں چوروں نے قصورکے رہائشی انعام اللہ ولد عبداللہ کے کمرے سے موبائل فون سیٹ چوری کر لیا پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر شہزادہ ولد خواص خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔دریں اثناء تھانہ انقلاب کی حدود میں کوہاٹ روڈ پرکارسوار مسلح رہزنوں نے ایف سی اہلکار سے دن دیہاڑے نقدی اور ضروری دستاویزات چوری کر لیں ۔ایف سی اہلکارنے اپنے حکام کو دئیے گئے درخواست میں بتایا کہ 4مارچ کو و ہ اپنے دستاویزات لیکر کوہاٹ اڈہ سے کار میں کوہاٹ جارہا تھا جس میں پہلے سے تین افراد سوار تھے ان کی گاڑی سیفن نہر پہنچی توگاڑی میں سوار رہزنوں نے اس سے اسلحہ کی نوک پر نقدی اورضروری دستاویزات چھین لئے اور اسے گاڑی سے اتاردیا جب وہ پولیس کے پاس گیا تو انہوں نے رہزنی کی ایف آئی آرکی بجائے گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی افسران بالا کی جانب سے اطلاعات آنے کے بعد پولیس نے رہزنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مدعی کا کہناہے کہ پولیس اس کے کیس میں کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے حالانکہ مذکورہ موٹرکار اسی علاقے کے آس پاس ہے ۔
تازہ ترین