آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سی ڈی اے کاغوری ٹائون میں آپریشن،23عمارتیں سر بمہر

اسلام آ باد(نیو زرپورٹر)سی ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی غوری ٹاؤن کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں غوری ٹاؤن میں واقع 23مختلف بلڈنگز بالخصوص سوسائٹی میں ریئل سٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر اور سوسائٹی کی انتظامیہ کے دفاتر کو سربمہر کر دیا گیاجبکہ تین زیر تعمیر عمارات پر تعمیراتی کام کو روکنے کے ساتھ ساتھ سر بمہر بھی کر دیا گیا۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں سوسائٹی میں واقع رئیل سٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر اور سوسائٹی کی انتظامیہ کے دفاتر جو غیر قانونی خریدو فروخت اور مارکیٹنگ میں ملوث ہیں کو سربمہر کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ اس غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سوسائٹی میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فی الفور روکا جائے گا۔

اسلام آباد سے مزید