ملتان ( سٹاف رپورٹر)رواداری تحریک پا کستان کے زیر اہتمام کراچی سے لاہور تک جانے والے رواداری کاررواں گذشتہ شب ملتان پہنچ گیا ، سماجی ، سیاسی ، مذہبی رہنمائوں نے چوک نواں شہر پر ان کا استقبال کیا، کارواں کے شرکاء نے چوک نواں شہر سے پریس کلب تک مارچ بھی کیا، تحریک کے چیئر مین سیمسن سلامت نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پر امن ملک ہے جس کو خدا نے بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے لیکن افسو س چند مٹھی بر شر پسندوں نے پاکستا ن کے امیج کر دنیا بھر میں خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، کارواں کا مقصد دنیا بھر میں بسنے والے لوگوں کو امن کا پیغام دینا ہے ،سکیورٹی فورسز امن کے لئے نہ صرف جدوجہد کر رہی ہیں بلکہ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں، اس موقع دیدار احمد میرانی، راشد بشیر چھٹہ ، عمر فاروق ، ڈاکٹر آدو رام، نوید رافیل ، اشرف قریشی ، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔