راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) بینظیر ہسپتال کے ڈاکٹر واجد بٹ جو ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں‘ اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے۔ جس پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی نے اُنہیں کوئی چیز کھلائی جس کی وجہ سے اُنکی حالت خراب ہوئی۔ ڈی ایم ایس ایمرجنسی ڈاکٹر طارق کے مطابق اُنکی حالت بہتر ہے۔ ہسپتال انتظامیہ رات گئے واقعہ کے اصل حقائق تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف تھی۔