• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں قلت آب سے شہریوں کومسائل کاسامنا ہے‘اے این پی

کوئٹہ(آئی این پی)اے این پی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیاہے کہ کوئٹہ میں قلت آب کے مسئلے پر قابو پانے اور مناسب دام پرواٹر ٹینکر کی فراہمی کیلئے نرخ نامے جاری کیے جائیں مختلف علاقوں اورشہر کے وسط میں پانی کی قلت کامسئلہ سنگین صورتحال اختیارکرچکاہے اس لیے شہریوں کی بڑی تعداد پرائیویٹ ٹینکر ز کے ذریعے پانی حاصل کررہے ہیں ان کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں بیان میں کہاگیا کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ ٹیوب ویلز اور ٹینکرز مالکان کیلئے نرخ نامہ جاری کیاجائے بیان میں سرکاری ٹیوب ویلز کے بلز کی عدم ادائیگی کے باعث کنکشن منقطع کرنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ بقایاجات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو بلاتعطل پانی کی ترسیل ممکن ہوسکے۔
تازہ ترین