کوئٹہ(خ ن)کوئٹہ ترقیاتی پیکج کے تحت جوائنٹ روڈکی توسیع اور تعمیر کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے، عوام کی سہولت کے پیش نظر سڑک پر ٹریفک کی روانی میں حائل ہونے والی غیرقانونی طور پر زیرتعمیر دکانوں کو مسمار کردیا گیاہے جس سے سڑک کی دونوں جانب مزید بیس فٹ کی گنجائش پیدا ہوئی ہے جس سے نہ صرف سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ سڑک کی دونوں اطراف پارکنگ کی سہولت بھی ملے گی۔