کوئٹہ(پ ر)کوئٹہ سیرینا ہوٹل میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا گیاجس کا اہتمام سیرینا ہوٹل کی انتظامیہ نے کیاتھا، اس موقع پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ،کوئٹہ پریس کلب کے عہدیدار وں،مختلف پرنٹ الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی ہوٹل کے جنرل منیجررشید الدین ، ڈائریکٹر سیلز نعمان شبیر، ایگزیکٹو اسسٹنٹ منیجررضوان بخاری، مارکیٹنگ ایگزیکٹیو فریال خان بھی موجود تھیں اس موقع پر آزادی صحافت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جی ایم سیرینا ہوٹل نے صحافیوں کی شرکت پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کہ صحافی معاشرے کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔