پاکستان کے عوام چاروں موسموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہاں ہر موسم کی مناسبت سے بہترین اور خوش ذائقہ پھل اور سبزیاں وافرپائی جاتی ہیں۔جن میں آم اور کینو سرفہرست ہیں۔ اﷲتعالیٰ نے جہاں سرد موسم کے لیے خوبانی، بادام، کاجو، اخروٹ، چلغوزہ، شہتوت وغیرہ عطا کئے ہیں وہاں گرم موسم سے بچاؤ کے لئے ٹھنڈے اور تازہ پھل وسبزیاں بھی دی ہیں۔پھل اور سبزیاں کھانےکے بے شمار فوائدہیں۔ مختلف پھلوں سےجوس اور شیکس بنائے جاتے ہیں ۔ یوں تو پوراسال ہی مشروبات ،پھلوں کے جوسز اورشیکس کا استعمال کیا جاتاہے۔لیکن گرمیوں میںاور خاص کر رمضان میںنئے نئے مشروبات وغیرہ کا اہتمام بہت زیادہ کیاجاتا ہے۔ جوسز اور شیکس بہت سی بیماریوں سے بچاتے ہیںاورجلدکو تروتازہ رکھتے ہیں جبکہ رمضان میں پیاس کی شدت کم کرتے ہیں۔وقت کے ساتھ ساتھ مشروبات اورشیکس بھی نئے انداز سے بنائے جانے لگے ہیں۔چند مشروبات اورملک شیکس کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
جیلو پائن ایپل شیک
اجزاء۔
دودھ۔ 1کپ
کریم۔ 1/2کپ
کاسٹرشوگر۔ 1کھانے کا چمچ
پائن ایپل چنکس۔ 1کپ
اسٹرابیری جیلی۔ 1کپ
برف۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔
بلینڈر میں تمام اجزا ءڈال کر بلینڈکرلیں۔
جب مشروب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس میں جیلی کے کیوبزشامل کردیں۔
پھرٹھنڈا کر کے سرو کریں۔
کیری کا شربت
اجزاء۔
کیری۔ایک کلو
چینی۔ایک کلو
پانی۔چار گلاس
ترکیب۔
1۔ کیری کو اچھی طرح سے دھو لیں اس کے اوپر کا حصہ صاف کر لیں۔
2۔ اس میں چار گلاس پانی ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔ جب کیری میں ابال آجائے اور اچھی طرح گل جائے تو چولھا بند کر دیں۔
3۔ٹھنڈا ہونے پر صاف ہاتھوں سے اس کا گودا نکال لیں۔
4۔ سارا گودا اور اسکا بچا ہوا پانی کم ہوجائے تو پانی اور مکس کرلیں اور اسکو ایک کلو چینی کے ساتھ گرائنڈر میں ڈال کرگرائنڈ کر لیں۔
5۔اس کے بعد اس مکسچر کو ایک پتیلی میں ڈال کر پکا لیں مکسچر اتنا ہو کہ پکنے کے بعد ایک لیٹر کی بوتل میں آجائے ۔ لکڑی کا چمچ مسلسل ہلاتے رہیں۔ جب اسکا رنگ تھوڑا تبدیل ہونا شروع ہوجائے، چینی پک جائےاور یہ گاڑھا ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔
6۔ٹھنڈا ہوجائے تو ایک بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ لیں۔ کیری کا شربت تیار ہے۔
جب بھی استعمال کرنا ہو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں 2 کھانے کے چمچ اس مکسچر کو ڈالیں اور برف ڈال کر ٹھنڈا ٹھنڈا استعمال کریں۔
منٹ اینڈ سٹرس پینا کولاڈا
اجزاء۔
کوکونٹ کریم۔ چار اونس (آٹھ کھانے کے چمچ)
انناس جوس ۔آدھا کپ
سنگترے کا جوس۔ آدھا کپ
برف۔ حسب ضرورت
پودینے کے پتے ۔حسب ِضرورت
ترکیب۔
کوکونٹ کریم، انناس جوس، سنگترے کا جوس، چند پودینے کے پتے اور برف کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
گلاسوں میں ڈال لیں اور پودینے کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
ٹروپیکل بیریز ملک شیک
اجزاء۔
دودھ ۔آدھا کلو
کیلے ۔چار عدد
پائن ایپل۔ دو رنگ پیسز
چیری ۔آدھا کپ
آئس کریم۔ تین کپ
کوکونٹ ملک ۔ایک کین
ترکیب۔
ایک بلینڈر میں دودھ، کیلے، پائن ایپل رنگ، چیری، آئس کریم اور کوکونٹ ملک ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
پھر گلاسوں میں ڈال کر ٹھنڈا سرو کریں۔
ایگ لیس مینگو موز
اجزاء۔
مینگو پیوری۔ دو کپ
چینی ۔آدھا کپ (پسی ہوئی)
کریم ۔دو کپ
چیلیٹن پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
پانی۔ چار کھانے کے چمچ
آم ۔گارنش کے لئے
پودینے کے پتے ۔گارنش کے لئے
ترکیب۔
پہلے مینگو پیوری اور پسی چینی کو ملا کر پکائیں اور ٹھنڈا کرلیں۔
اب کریم کو پھینٹ لیں۔
پھر جیلیٹن پاؤڈر کو پانی میں گھول لیں۔
اس کے بعد تمام چیزوں کو مکس کرلیں۔
آخر میں آم اور پودینے کی پتیوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
آئسی بلیو لیمنیڈ
اجزاء۔
لیموں ۔ایک عدد
نیلا رنگ ۔دو قطرے
پانی ۔ایک گلاس
کاسٹر شوگر۔ دو کھانے کے چمچ
کالا نمک ۔ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
کالی مرچ ۔آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
برف ۔ایک کپ
سفید واٹرسوڈا ۔ایک بوتل
پودینہ ۔چند پتے
ترکیب۔
ایک بلینڈر میں پانی، لیموں کا رس، نیلا رنگ، کاسٹر شوگر، کالا نمک، پسی کالی مرچ اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
پھر اس کو گلاس میں نکال کر اوپر سفید واٹرسوڈا ڈال دیں۔
پودینہ کے پتوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔
کوکو نٹ اینڈ ڈیٹ شیک
اجزاء۔
دودھ ۔ایک کپ
کوکونٹ ملک۔ ایک کپ
شہد ۔دو کھانے کے چمچ
کھوپرا۔ ایک چوتھائی کپ (پسا ہوا)
کھجور ۔ایک چوتھائی کپ
ٹیٹرا پیک کریم۔ آدھا کپ
برف ۔حسبِ ضرورت
ترکیب۔
بلینڈر میں دودھ، کوکونٹ ملک، شہد، پسا کھوپرا، کھجور، ٹیٹرا پیک کریم اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔
گلاس میں نکال لیں اور ٹھنڈا سرو کریں۔
لیچی واٹر میلن موکٹیل
اجزاء۔
تربوز ۔ایک کپ
لیچی ۔آدھا کپ
روز سیرپ ۔آدھا کپ
لیموں کا رس۔ آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب۔
تربوز، لیچی، روز سیرپ اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں۔
اب گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔
سمرپیچ ڈرنک
اجزاء۔
آڑو۔ ایک کپ
چینی ۔دو کھانے کے چمچ
لیموں کا رس۔ دو کھانے کے چمچ
ٹھنڈا پانی۔ ایک کپ
برف۔ حسبِ ضرورت
پودینہ۔ گارنش کے لیے
آڑو ۔سلائس گارنش کے لیے
ترکیب۔
1۔بلینڈر میں کٹے آڑو، چینی، لیموں کا رس، ٹھنڈا پانی اور برف ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔
پھر گلاس میں نکال کر سرو کریں۔
تھاول
اجزاء۔
بادام۔25 گرام
چار مغز۔25 گرام
ثابت کالی مرچ۔ایک چائے کا چمچ
الائچی۔4۔5 عدد
ثابت زیرہ۔ایک چٹکی
خشخاش۔ایک چائے کا چمچ
تِل۔4 کھانے کے چمچ
برف۔حسبِ ضرورت
چینی۔حسبِ ضرورت
ململ کا کپڑا۔ایک عدد
ترکیب۔
پہلے ایک گرائینڈر میں 25گرام بادام،25 گرام چار مغز، ایک چائے کا چمچ ثابت کالی مرچ، 4۔5عدد الائچی، ایک چٹکی ثابت زیرہ، ایک چائے کا چمچ خشخاش، 4 کھانے کے چمچ تلِ، حسبِ ضرورت چینی اور حسبِ ضرورت برف ڈال کر پیس لیں اور اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کرایک پوٹلی بنا لیں۔اب اسے ایک جگ پانی میں ڈال کر اچھی طرح عرق نکال لیں۔ تیار ہوجائےتو گلاس میں نکال کربرف ڈالیں اور سرو کریں۔
ٹھنڈائی
اجزاء۔
تازہ دودھ۔ ایک لٹر
خربوزے کے چھلکے ۔تین بڑے چمچ
بادام ۔دو بڑے چمچ (ابلتے ہوئے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر چھلکا اتار لیں)
کاجو۔دو بڑے چمچ
خشخاش ۔ دو بڑے چمچ
کالی مرچ ۔ آ دھا چائے کا چمچ
سونف ۔ ایک چمچ
زعفران ۔ایک چٹکی
سبزالائچی ۔ پانچ عدد
گلاب کا عرق۔ پانچ چمچ
روح کیوڑہ ۔چند قطرے
چینی ۔سات بڑے چمچ
ترکیب۔
ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔
اب باریک کپڑے سے چھان لیں اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔
اب تین سے چار گھنٹے کے لئے فریج میں رکھیں اورپھر گلاس میں سرو کریں۔
مینگو اینڈ پیچ کولاڈا
اجزاء۔
آم (گودا الگ کرلیں) ۔ ایک عدد
آڑو (گودا چوپ کرلیں) ۔ دو عدد
کوکونٹ ملک ۔دو کپ
برف ۔ حسبِ پسند
کریم ۔ ایک کپ
شکر ۔ حسب ِپسند
ترکیب۔
گرینڈر میں آم کا گودا،ایک کپ کوکونٹ ملک،دو چائے کے چمچ شکر، آدھا کپ کریم اور برف ڈال کر گرائنڈ کر کے سرونگ گلاسز میں نکالیں ۔ہر گلاس میں آدھا آدھا ڈال لیں۔ پھرگرائنڈر کو دھو کر اس میں آڑو، بقیہ کوکونٹ ملک،کریم، دو چائے کے چمچ شکر اور برف ڈال کر گرائنڈ کر لیں اور سرونگ گلاسز میں نکالے ہوئے مینگو مسکچر کے اوپر ڈالیں۔ پودینے کے پتوں اور چیری سے گارنش کر کے سرو کریں۔
اسٹرابیری کوکونٹ کریم اسموتھی
اجزاء۔
اسٹرابیری ۔آدھا کلو
چینی۔ ایک کپ
برف ۔ حسب ضرورت
دودھ۔تین کپ
کوکونٹ کریم۔ایک کپ
ترکیب۔
ایک بلینڈر میں اسٹرابیری،چینی اور دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔کوکونٹ کریم اور برف ڈال کر بلینڈ کریں اور ٹھنڈا سرو کریں۔
صندل کا شربت
اجزاء۔
سرخ اور سفید صندل۔دو دو تولہ،الائچی چھوٹی۔10 عدد،چینی۔2کپ،پانی ۔5کپ
چاندی کے ورق۔4عدد،
ترکیب۔
چاندی کے ورق کے علاوہ تمام اشیاء کو مکس کرکے 5 کپ پانی میں ابالیں۔جب پانی 4 کپ رہ جائے تو چاندی کے ورق پیس کر اس میں ڈال دیں۔ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈال لیں۔جب بھی ضرورت ہو ٹھنڈے پانی میں ملا کر شربت بنا کر استعمال کریں۔