• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میشا کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ہو رہا ہے‘‘

میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے علی ظفر کے تمام الزامات اور دعوؤںٕ کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ میشا کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا ہو رہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے میشا شفیع کی وکیل نگہت داد کا کہنا تھا کہ وہ ہر اس اکاؤنٹ کو فالو کرتی ہیں جو لوگ میشا شفیع کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اکاؤنٹ جعلی ہے تو علی ظفر نے اس کے خلاف شکایت کی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں میشاشفیع کی وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نےاب تک میشاشفیع کو بلایا ہی نہیں تو وہ عدالت کیوں جائیں۔

واضح رہے کہ جنسی ہراسانی کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع سے متعلق کہا تھا کہ وہ انصاف سے بھاگ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹی پروفائلز کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے میشا شفیع اور ان کے وکیلوں سے گزارش بھی کی کہ وہ عدالت آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔

تازہ ترین