برازیلیا ( جنگ نیوز ) برازیل میں براہ راست انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خاتون والی بال پلیئر بے ہوش ہوگئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد 35 سالہ جیکولین کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ جیکولین بلڈ پریشر میں کمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی تھیں اور اب بالکل ٹھیک ہیں۔ واضح رہے برازیل میں والی بال ٹیم سلیکشن کیلئے خواتین کے انٹرویوز کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔