• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں میرے ساتھ ہاتھ ہوا ، صوبائی کا حلف نہیں اٹھاؤنگا ،چوہدری نثار

راولپنڈی،کلر سیداں(این این آئی،نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے جو مجھے وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں وہی اس کا جواب دیں، سیاست عہدے کیلئے نہیں عوام کیلئے کرتا ہوں، قومی اسمبلی میں میرے ساتھ ہاتھ ہوا ہے ، صوبائی اسمبلی کا حلف نہیں اٹھائونگا ،شاہد خاقان عباسی چل کر میرے پاس آئے لیکن میں نے حلف نہیں لیا،اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں جو مہنگائی ہوگی اس سے عوام کی چیخیں نکل جائیں گی،یوسی لوہدرہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے انہیں جھٹلا دیا، دعوے سے کہتا ہوں کہ ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں مگر اقتدار کی خواہش نہیں۔

تازہ ترین