• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گراں فروش گرفتار ،5 دکانیں سیل، پانچ لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ سمیت دیگر اضلاع میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بناتے ہوئے گراں فروشوں کے خلاف اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ہفتہ کو کوئٹہ میں اے سی صدر اور سپیشل مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی دکانوں پر چھاپے مارتے ہوئے گراں فروشی کرنے پر پانچ دکانوں کو سیل اور دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ گراں فروشوں کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے۔اے سی صدر ببرک خان نے کارروائی کے دوران گراں فروشوں کو ایک لاکھ 18 ہزار روپے اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن(ر) عارف نے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے اسپیشل مجسٹریٹ صدر نے ایک لاکھ 70 ہزار روپے اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی نے ایک لاکھ 55 ہزار روپے جرمانے کیے مجموعی طور پر گراں فروشوں کو پانچ لاکھ 93 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔ زخیرہ اندوزوں گراں فروشوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
تازہ ترین