• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر: غذائیت کی کمی سے 5 بچے انتقال کر گئے

صحرائے تھر میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض کے سبب سول اسپتال مٹھی میں5بچے انتقال کر گئے ۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض سے5 بچے انتقال کر گئے ۔

بچوں کی عمریں 4 ماہ، 12اور ایک دن جبکہ دو نومولود بھی شامل ہیں ۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ماہ رواں میں اب تک 70بچے انتقال کرچکے ہیں جو ماضی کے مقابلے میں انتہائی تشویشاک تعداد ہے جبکہ سال رواں میں انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد270 تک جاپہنچی ہے۔

تازہ ترین