پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کے خلاف درخواست خارج کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024ء کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں۔
درخواست میں صدرِ پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔