• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کے پی کی تعیناتی، صوبائی و وفاقی حکومتیں ایک پیج پر آ گئیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

خیبر پختون خوا میں آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر صوبائی و وفاقی دونوں حکومتیں ایک پیج پر آ گئیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی ذوالفقارحمید کی تقرری پر کے پی اور وفاقی حکومت دونوں کی مرضی شامل ہے۔

ذوالفقارحمید کا نام کے پی حکومت کے تجویز کردہ ناموں میں تیسرے نمبر پر تھا، وفاقی حکومت ذوالفقار حمید کو تعینات کرنے کی زیادہ خواہش مند تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاوپر چاہتے تھے کہ کے پی کا ہی کوئی سینئر افسر آئی جی پولیس بنے، آئی جی کی تقرری پر علی امین گنڈاپور کا وفاقی سطح پر بھی رابطہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ کے پی سے چند روز قبل نو تعینات آئی جی ذوالفقار حمید نے ملاقات بھی کی تھی، اس ملاقات میں اُنہوں نے علی امین گنڈاپور کو غیر جانبداری کے ساتھ کام کرنے کی یقین دہانی  کروائی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے ملاقات کے دوران آئی جی ذوالفقار حمید سے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ آپ کسی کے کہنے پر غیر قانونی گرفتاریاں کریں۔

جس پر ذوالفقارحمید نے جواب دیا تھا کہ محکمے کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اگر پولیس نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو ہمارا ردِعمل سخت ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید