• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفرکی اہلیہ کا ٹوئٹ، مخالفین پر برس پڑیں

گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی سوشل میڈیا پر مخالفین پر برس پڑیں۔

علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے  کہا کہ اگر ان کے شوہر علی ظفر، میشا شفیع کو نظر انداز یا فراموش کربھی دیں، تب بھی وہ اسے ہرگز معاف نہیں کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق اسکینڈل کے حوالے سےعلی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے ٹوئٹ کیا ہےجس میں ان ہوں نےکہا کہ علی ظفر کے خلاف مجرمانہ اور بے رحم مہم کے نتیجے میں انہوں نےاور ان کے شوہر اور خاندان نے جن تکلیف دہ تجربات کا سامنا کیاہے، اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔


انہوں نے بتایا کہ انہیں انٹرنیٹ پر ہراساں کیا جاتا ہے اوران کےدوست انہیں دھوکے دے رہے ، جس نےان کی آنکھیں کھول دیں۔ عائشہ نے کہا کہ اگر ان کے شوہر میشا کو نظر انداز یا فراموش کربھی دیں، تب بھی وہ اسے ہرگز معاف نہیں کریں گی۔

تازہ ترین