اسلام آباد (خبر نگار) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ چین پر انہیں ساتھ جانے کیلئے کہا اور نہ ہی میں نے انکار کیا ۔ گزشتہ شب جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔