• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کا کوئی ڈاکٹر ناجائز ٹیکس جمع نہیں کرائے گا ، ڈاکٹر مسعود ہراج

ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایم اے ملتان کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج کی صدارت میں ہوا ،جس میں انکم ٹیکس حکام ملتان کا پروفیشنل ٹیکس کی آڑ میں ڈاکٹرز سے ناروا سلوک کی شدید مذمت کی گئی۔ملتان انکم ٹیکس آفیسرز ڈاکٹرز کو دھمکیاں دینا بند کریں۔نا جائز پروفیشنل ٹیکس کے نوٹسز کے بعد ڈاکٹرز کی گرفتاری کی دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں۔اس حوالے سےپی ایم اے ملتان نے متفقہ قرارداد منظور کی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملتان کا کوئی ڈاکٹر ناجائز ٹیکس جمع نہیں کرائے گا اور اگر کسی ڈاکٹر کے خلاف غیر قانونی ایکشن لیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے۔پی ایم اے کا وفد جلد انکم ٹیکس ڈائر یکٹر سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔اجلاس میں پی ایم اے ملتان کی کابینہ سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
تازہ ترین