کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)قمبرانی روڈ کےگھر میں گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا قتل یا خود کشی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ کے علاقے کشمیر آباد میں رہائش پذیر امیر جان کو گزشتہ روز گھر میں گولی لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیازخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ امیرجان کا گھر میں جھگڑا ہوا تھا یہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ خود کشی ہے یا اسے قتل کیا گیا ۔