• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ایف راولپنڈی کینٹ کے سابق صدرفہیم خان کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف راولپنڈی کینٹ کے سابق صدرفہیم خان کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیاگیا۔ایس ایچ اوتھانہ سول لائن انسپکٹرمیاں عمران عباس نے بتایاکہ گزشتہ سال 28 مارچ کوجوڈیشل کمپلیکس میں قتل کے مقدمہ میں زیر حراست مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن راولپنڈی کینٹ کے سابق صدرمطیع اللہ عرف فہیم خان کوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا اسی دوران ملزموں کی فائرنگ سے ان کااپناساتھی بھی ماراگیاتھا ۔کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم سعیدالامین عرف سیدمیرکوتھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ روزگرفتارکرلیاہے۔
تازہ ترین