• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انڈونیشیا: 272 انتخابی کارکن تھکن سے ہلاک

انڈونیشیا میں 272 انتخابی کارکن کام کی زیادتی اور ہاتھ سے ووٹ گننے سے ہونے والی تھکن سے پہلے بیمار ہوئے اور پھر جان کی بازی ہار گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے انتخاب میں 19 کروڑ سے زائد ووٹرز میں سے تقریباً 80فیصد اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق272 ہلاک افراد میں بیشتر الیکشن آفیسرز ہیں جبکہ ہلاکتوں کے علاوہ 1878 افراد پر مشتمل دیگر الیکشن عملہ بیمار پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد سخت گرمی میں رات بھر کام کرتے رہے،جس سے ان کی حالت بگڑ گئی۔

الیکشن کمیشن نے ہلاک ہونے والے ہر ورکر کے لواحقین کےلئے 2500 ڈالر معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

انڈونیشیا میں 17اپریل کو ایک دن میں صدارتی، قومی اور علاقائی پارلیمانی ووٹ ڈالے گئے تھے۔

انتخابات میں 6ملین الیکشن کارکنان نے حصہ لیا،الیکشن کمیشن ووٹوں کی گتنی مکمل ہونے کے بعد 22 مئی کو صدارتی اور پارلیمانی انتخاب جیتنے والوں کااعلان کرے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین