اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ والد زرداری اور انکل نوازشریف سے پوچھ گچھ بند ہوجائے، وہ کرپٹ کرداروں کی وکالت کرنے سامنے آئے ، ان کو پی ٹی ایم کی ترجمانی کا شوق ستارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ چارٹرآف ڈکیتی آج ایک بار پھر پوری طرح بےنقاب ہوگئی۔ بلاول کرپٹ کرداروں کی وکالت کرنے میڈیا کے سامنے آئے، بلاول چاہتے ہیں والد اور انکل نوازشریف سے پوچھ گچھ بند ہوجائے، جتنا مرضی شور مچا لیں کرپشن کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔