کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے کھیل نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کو 6 مئی کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے سابق ہاکی اولمپئنز کو بھی اجلاس میں طلب کیا ہے ۔ دوسری جانب پی ایچ ایف مخالف سابق ہاکی اولمپئنز نےسابق کپتان منظور جونیئر کو فیڈریشن میں عہدے کی پیش کش کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ہمارے درمیان اختلاف پیدا نہیں کیے جاسکتے ۔ سابق اولمپئنز نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایچ ایف کےاکائونٹ منیجر عدنان شاہد مستعفی ہوچکے ہیں ۔