• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے قرضہ لینے سے پہلے آئی ایم ایف کےمطالبات مان لئے ہیں،سراج الحق

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حکومت کو آئینہ دکھادیاہے کہ حکومت داخلہ ،خارجہ، معاشی اور تعلیمی معاملات میں لاتعلق اور بے بس ہے ، سیکورٹی اداروں کا کام ملک و قوم کا تحفظ ہے ، اسے سیکورٹی کے معاملات پر ہی توجہ دینی چاہئے ، جو معاملات قانون ساز اداروں کے ہیں انہیں پارلیمنٹ میں ہی حل ہونے چاہیئں، طاقت کا استعمال بہت ہوچکا، اب بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا ، وزیراعظم نے وزیرستان میں کہا تھا کہ پی ٹی ایم کے مطالبات ٹھیک ہیں مگر ان کا انداز غلط ہے ، اب آئی ایس پی آر کے مخاطب وزیراعظم ہیں یا پی ٹی ایم، آئی ایم ایف سے سابق حکومتیں بھی قرضہ لیتی رہی ہیں مگر ان کے دور میں آئی ایم ایف کے مطالبات پر قرضہ لینے کے بعدعمل ہوتا تھا ،موجودہ حکومت نے قرضہ لینے سے پہلے ہی انکےتمام مطالبات مان لئے ہیں،موجودہ حکومت نے ہر چیز پر ٹیکس لگادیاہے ، رمضان سے قبل ہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیاہے ۔
تازہ ترین