• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین سٹاپ، شہبازٹائون اور ایئرپورٹ روڈپرفوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ایک ریسٹورنٹ سیل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم کی مضر صحت ایشا کے خلاف کریک ڈائون پشین سٹاپ، شہبازٹائون اور ائرپورٹ روڈپر کارروائی کرتے ہوئےحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا درجنوں ریسٹورنٹ، فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں اور بیکریوںکو وارننگ دی گئی گزشتہ روز پشین سٹاپ، شہبازٹائون اور ائرپورٹ روڈپرکارروائی کرتے ہوئے مختلف ریسٹورنٹ، فوڈ پوائنٹس، ہوٹلوں اور بیکریوں کا معائنہ کیااس موقع پر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ناقص صفائی پر ایک ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جبکہ متعدد ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ سے کھانے کی چیزوں کے نمونے بھی حاصل کر کے لیبارٹری کو بھجوا دیئے۔
تازہ ترین